User Tag List

Thanks Thanks:  1
Likes Likes:  2
Dislikes Dislikes:  0
Page 4 of 4 FirstFirst ... 234
Results 31 to 39 of 39
  1. #1
    FM Super Star
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    12,724
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase

    (۵) سورہ مائدہ


    سورۃ 5:المائدۃ
    (۵) سورہ مائدہ

    اللہ رحمن ورحیم کے نام سے

    (۱) اے ایمان والو!(شرعی) قیود کی پابندی کرو ۱؂۔تمہارے لئے مویشی کی قسم کے جانور حلال کر دئے گئے ۲؂ سوائے ان کے جس کا حکم تمہیں سنایا جارہا ہے ۳؂لیکن احرام ۴؂کی حالت میں شکار کو جائز نہ کر لو ۵؂بیشک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے ۶؂

    (۲) اے ایمان والو !اللہ کے شعائر ۷؂کی بے حرمتی نہ کرو،اور نہ حرمت والے مہینوں کی ۸؂نہ قربانی کے جانوروں کی نہ ( قربانی کی علامت کے طور پر ) پٹے پڑے ہوئے جانوروں کی ۹؂نہ بیتِ حرام ( کعبہ ) کے عازمین کی جو اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں نکلے ہوں ۱۰؂او رجب تم حالتِ احرام سے باہر آ جاؤ تو شکارکرسکتے ہو او رکسی قوم کی دشمنی اس بنا پر کہ اس نے تمہیں مسجد حرام سے روکا ہے ۱۱؂اس بات پر نہ ابھارے کہ زیادتی کرنے لگو ۱۲؂نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں تم ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں تعاون نہ کرو ۱۳؂اللہ سے ڈرتے رہو ۔یقینا اللہ بڑی سخت سزادینے والا ہے ۱۴؂

    (۳) تم پر حرام کیا گیا مردار ۱۵؂خون ۱۶؂سور کا گوشت ۱۷؂وہ (جانور ) جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو ۱۸؂وہ جو گلا گھٹنے سے ۱۹؂ یا چوٹ لگنے سے ۲۰؂ یا اوپر سے گرکر۲۱؂ یا سینگ لگنے سے مراہو ۲۲؂ یا جسے کسی درندہ نے پھاڑ کھایا ہو ۲۳؂ سوائے اس کے جسے تم ( زندہ پاکر ) ذبح کر لو ۲۴؂ اور وہ (جانور ) جو کسی تھان ۲۵؂ پر ذبح کیا گیا ہو ۔نیز یہ بھی حرام ہے کہ تم پانسوں کے تیروں سے فال نکالو ۲۶؂۔یہ فسق ہے ۔آج ۲۷؂کافروں کوتمہارے دین کی طرف سے بالکل مایوسی ہو گئی ہے ۔لہذا ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو ۲۸؂آج ۲۹؂میں نے تمہار ے لئے تمہارے دین کو مکمل کر دیا ۳۰؂اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ۳۱؂اور تمہارے لئے اسلام کو دین کی حیثیت سے پسند فرمایا ۳۲؂پس جو کوئی بھو ک سے مجبور ہو جائے ( اور ان میں سے کوئی چیز کھالے ) بشرطیکہ وہ گناہ کی طرف مائل نہ ہوتو اللہ بخشنے والا، رحم فرمانے ہے ۳۳؂۔

    (۴) وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا چیزیں حلا ل کر دی گئی ہیں ۔کہو تمہارے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئی ہیں ۳۴؂اور جن شکاری جانوروں ۳۵؂کو تم نے سدھا یا ہو ۳۶؂جنہیں تم اللہ کے دئیے ہوئے علم کی بناء پر شکار کی تعلیم دیتے ہو ۳۷؂وہ جس شکار کو تمہارے لئے روک رکھیں اس کو تم نہ کھاؤ ۳۸؂البتہ اس پر اللہ کا نام لے لو۳۹؂اور اللہ سے ڈرو۴۰؂کہ اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے ۔

    (۵) آج تمہار ے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں ۴۱؂اہل کتاب کا کھانا تمہارے لئے حلا ل ہے ۴۲؂اور تمہار ا کھا نا ان کے لئے ۴۳؂تمہار ے لئے پاکدامن عورتیں جو اہل ایمان میں سے ہوں حلال ہیں نیز وہ پاکدامن عورتیں بھی جو ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ۴۴؂بشرطیکہ ان کے مہر ان کو دو اور مقصو د قید نکاح میں لانا نہ ہو نہ کہ بدکاری کرنا ، یا چوری چھپے آشنائیاں کرنا ۔اور جو ایمان کے ساتھ کفر کرے گا ۴۵؂تو اس کا سارا کیا کرایا اکارت جائیگا اور آخر ت میں وہ تباہ حال ہو گا ۴۶؂

    (۶) اے ایمان والو !جب تم نماز کے لئے اٹھو ۴۷؂تو اپنے منہ او ر ہاتھ کہنیوں تک دھولو ۔اپنے سروں کا مسح کرو اور پاؤں ٹخنوں تک دھولیا کرو ۴۸؂اگر جنابت ۴۹؂کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہوجاؤ اور اگر بیمار ہو یاسفر میں ہو یا تم میں سے کوئی رفع حاجت کر کے آیا ہو یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو ۵۰؂(مبا شرت کی ہو ) اور پانی نہ ملے تو پاک زمین سے تیمم کرو۵۱؂یعنی اپنے منہ اور ہاتھوں پر اس سے مسح کر لو اللہ نہیں چاہتا کہ تمہیں تنگی میں ڈالے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دے ۵۲؂تاکہ تم شکرگزار بنو


  2. Sponsored Links
  3. #31
    FM Super Star
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    12,724
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase


    (۹۷) اللہ نے حرمت والے گھر کعبہ کو لوگوں کے لئے قیام کاذریعہ بنا یا ہے ۲۴۱؂اور ماہِ حرام اور قربانی کے جانوروں اور (قربانی کی علامت کے طور پر ) پٹے پڑے ہوئے جانوروں کو بھی ۲۴۲؂یہ اس لئے کہ تم جان لو کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے او رجو کچھ زمین میں ہے اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ۲۴۳؂۔

    (۹۸) جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا بھی ہے اور بڑا بخشنے والااور رحم فرمانے والا بھی ۲۴۴؂۔

    (۹۹) رسول پر صرف پیغام پہنچادینے کی ذمہ داری ہے اور ( یاد رکھو) اللہ جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو او جو کچھ چھپاتے ہو ۔


  4. Sponsored Links
  5. #32
    FM Super Star
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    12,724
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase


    (۱۰۰) کہہ دو ،ناپاک اور پاک دونوں یکساں نہیں ہوسکتے اگر چہ ناپاک کی کثرت تمہیں بھلی لگے ۲۴۵؂تو اے عقل والو!اللہ سے ڈرو تاکہ فلاح پاؤ۔

    (۱۰۱) اے ایمان والو!ایسی باتوں کے بارے میں سوالات نہ کرو جو تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں ۲۴۶؂اور اگر تم ان کے بارے میں ایسے وقت سوال کروگے جب کہ قرآن نازل ہورہا ہے تو وہ تم پر ظاہر کر دی جائیں گی اللہ نے ان باتوں سے درگزر فرمایا ۲۴۷؂اور اللہ بخشنے والا اور بردبار ہے ۔

    (۱۰۲) اسی قسم کے سوالا ت تم سے پہلے ایک گروہ نے کئے تھے پھر وہ لوگ انہی کی وجہ سے منکر ہو گئے ۲۴۸؂۔

    (۱۰۳) اللہ نے نہ ’’بحیرہ ‘‘ مقرر کیا ہے اور نہ ’’سائبہ ‘‘ اور نہ ’’وصیلہ ‘‘ اور نہ ’’حام ‘‘ ۲۴۹؂لیکن کافر جھوٹ گڑھ کر اللہ کی طرف منسوب کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر بے عقل ہیں


  6. #33
    FM Super Star
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    12,724
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase


    (۱۰۴) اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس بات کی طرف جو اللہ نے اتاری ہے اورآؤ رسول کی طرف تو کہتے ہیں ہمارے لئے تو وہی طریقہ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے کیا یہ اس صور ت میں بھی (باپ دادا کی تقلید کرتے رہیں گے ) جب ک ان کے باپ دادا نہ کچھ جانتے ہوں اور نہ ہدایت پر رہے ہوں ؟۲۵۰؂

    (۱۰۵) اے ایمان والو !اپنی فکرکرو ۔اگر تم ہدایت پر ہو تو دوسروں کا گمراہ ہونا تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۲۵۱؂تم سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تمہیں بتادے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔

  7. #34
    FM Super Star
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    12,724
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase

    اے ایمان والو !جب تم میں سے کسی کی موت آکھڑی ہو تو وصیت کے وقت تمہارے درمیان شہادت ( کی صورت ) یہ ہے کہ تم میں سے دو عادل ( معتبر ) آدمی گواہ بنائے جائیں ۲۵۲؂یا اگر تم سفر میں ہو اور موت کی مصیبت آپہنچے تو غیر مسلموں میں سے دوآدمیوں کو گواہ بنایا جائے ۲۵۳؂(پھر ) اگر تمہیں شک ہو جائے تو انہیں نماز کے بعد روک لو۲۵۴؂اور وہ اللہ کی قسم کھاکر کہیں کہ ہم کسی قیمت پر بھی شہادت کا سودا نہیں کریں گے خواہ کوئی ہمارا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہواور نہ ہم اللہ کی گواہی کو چھپائیں گے اگر ہم نے ایسا کیا تو گنہگار ہوں گے ۲۵۵؂۔

    (۱۰۷) پھر اگر معلوم ہوجائے کہ وہ دونوں گناہ (حق تلفی ) کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان کی جگہ دو اورشخص جو شہادیت دینے کے زیادہ اہل ہیں ان لوگوں میں سے کھڑے ہوجائیں جن کی حق تلفی ہوئی ہے ۲۵۶؂اور وہ اللہ کی قسم کھاکر کہیں کہ ہماری شہادت ان کی شہادت سے زیادہ درست ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ہے اگر ہم ایسا کریں تو ظالم ہو ں گے ۲۵۷؂۔

  8. #35
    FM Super Star
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    12,724
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase


    (۱۰۸) اس طریقہ سے زیادہ امید کی جاسکتی ہے کہ وہ ٹھیک ٹھیک گواہی دیں گے یا اس بات سے ڈریں گے کہ ان کی قسموں کے بعد کچھ قسمیں رد نہ کر دی جائیں ۲۵۸؂اللہ سے ڈرو اور سنو ۔اللہ نافرمانی کرنے والوں کو راہ یاب نہیں کرتا ۔

    (۱۰۹) جس دن اللہ سب رسولوں کو جمع کرے گا اور پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا ۲۵۹؂؟وہ عرض کریں گے ہمیں کچھ علم نہیں ۔توہی غیب کی باتوں کو جاننے والا ہے ۲۶۰؂

    (۱۱۰) (وہ دن) جب اللہ فرمائے گا : اے عیسیٰ ابن مریم ۲۶۱؂میری اس نعمت کو یاد کرو جس سے میں نے تم کو اور تمہاری والدہ کو نوازا تھا جب میں نے روح القدس۲۶۲؂سے تمہاری مدد کی ، تم گہوار ے میں بھی لوگوں سے کلام کرتے تھے اور بڑی عمر میں بھی ۲۶۳؂اور جب میں نے تمہیں کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل کی تعلیم دی اور جب تم میرے حکم سے مٹی سے پرندہ کی سی صورت بناتے تھے اور اس میں پھونک مارتے تووہ میرے حکم سے پرندہ بن جاتی تھی ۲۶۴؂اور تم میرے حکم سے پیدائشی اندھے اور کوڑھی کو اچھا کرتے تھے ۲۶۵؂اور جب تم مردوں کو میرے حکم سے نکال کھڑا کرتے تھے ۲۶۶؂اور جب میں نے بنی اسرائیل ( کے ہاتھوں ) کو تم سے روک دیا تھا ۲۶۷؂جبکہ تم ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر پہنچے تھے اور جو لوگ ان میں سے کافر تھے انہوں نے کہا تھا کہ یہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ کھلی جادوگری ہے ۲۶۸؂

    (۱۱۱) اور جب میں نے حواریوں پر الہام کیا تھا ۲۶۹؂کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تو انہو ں نے کہا تھا کہ ہم ایمان لائے اور تو گواہ رہ کہ ہم مسلم ہیں



  9. #36
    FM Super Star
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    12,724
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase

    جب حواریوں نے کہا تھا اے عیسیٰ ابن مریم کیا آپ کا رب آسمان سے ہم پر کھانے کا ایک خوان اتارسکتا ہے ۲۷۱؂؟ ( عیسیٰ نے ) کہا اللہ سے ڈرو ۲۷۲؂اگرتم مؤمن ہو ۔

    (۱۱۳) انہو ں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوں اور ہم جان لیں کہ آپ نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس پر گواہ ۲۷۳؂ ہوجائیں ۔

    (۱۱۴) عیسیٰ ابن مریم نے دعا کی اے اللہ اے ہمارے رب ۲۷۴؂!ہم پر آسمان سے ایک خوان نازل فرما جو ہمارے لئے اور ہمارے اگلوں پچھلوں کے لئے عید قرار پائے ۲۷۵؂اور تیر ی طرف سے ایک نشانی ہو ، اور ہمیں رزق دے اور تو بہترین رازق ہے ۲۷۶؂۔

  10. #37
    FM Super Star
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    12,724
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase


    (۱۱۵) اللہ نے فرمایا میں اس کو ضرور تم پر نازل کروں گا ۲۷۷؂لیکن اس کے بعد جو تم میں سے کفر کریگا اسے میں ایسی سزادوں گا جو دنیاوالوں میں سے کسی کو نہ دوں گا۲۷۸؂۔

    (۱۱۶) اور جب اللہ فرمائے گا : اے عیسیٰ ابن مریم کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا ک اللہ کے سوا مجھے اور میری ماں کو خدابنالو؟۲۷۹؂وہ عرض کرینگے تو پاک ہے ۲۸۰؂، میں ایسی بات کیسے کہہ سکتا تھا جس کے کہنے کا مجھے حق نہیں ۲۸۱؂اگر میں نے یہ بات کہی ہو تو وہ ضرور تیرے علم میں ہو گی ۔تو جانتا ہے جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے دل میں ہے ۔تو ہی ہے غیب کی ساری باتیں جاننے والا ۔


  11. #38
    FM Super Star
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    12,724
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase


    (۱۱۷) میں نے ان سے اس کے سواکچھ نہیں کہا جس کا تو نے حکم دیا تھا یہ کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ۲۸۲؂میں ان کا نگرانِ حال تھا جب تک ان میں موجود رہا ۔پھر جب تو نے مجھے قبض کر لیا ( میرا وقت پورا کر دیا ) ۲۸۳؂توتو ہی ان کا نگہبان تھا اور توہر چیز پر نگرا ن ہے ۲۸۴؂۔

    (۱۱۸) اگر تو انہیں سز ادے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر انہیں بخش دے توتو غالب اور حکمت والا ہے ۔

    (۱۱۹) اللہ فرمائے گا : یہ وہ دن ہے کہ سچے لوگوں کو ان کی سچائی نفع دے گی ۲۸۵؂ان کے لئے ایسے باغ ہیں جن کے تلے نہریں رواں ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے یہ ہے بڑی کامیابی ۔

    آسمانوں او ر زمین کی اور ان میں جو کچھ ہے سب کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ ہرچیز پر قادر ہے ۔

  12. Likes ~SK~ liked this post
  13. #39
    FM Bhootani
    Join Date
    Dec 2012
    Location
    Hyderabad,India
    Posts
    40,072
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase

    Beshak Allah har chez par qadir hai..JazakAllah @NAVEED aaj u ki sharing ki wajhe se mujhe ye sura parhne ka sharf ata huaaa....

Page 4 of 4 FirstFirst ... 234

Visitors found this page by searching for:

Nobody landed on this page from a search engine, yet!
SEO Blog

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
 
 
Copyright © 2000 - 2008, YourSiteForums.com. All Rights Reserved.
No Duplication Permitted! CompleteVB skins shared by PreSofts.Com
CompleteVB skins shared by PreSofts.Com