User Tag List

Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  1
Dislikes Dislikes:  0
Results 1 to 2 of 2
  1. #1
    Junior Member
    Join Date
    Apr 2017
    Posts
    6
    Post Thanks / Like

    مرد کا پردہ..عورت کا پردہ

    بھائی!! وہ لڑکی تو دیکھ.. کیا لگ رہی ہے
    کیوں بھائی میں کیوں دیکھوں؟ کیا وہ دیکھنے کی چیز ہے جسے دیکھا جائے؟
    یار دیکھ تو سہی بڑی بن ٹھن کے تیاری کے ساتھ نکلی ہے نمائش کرنے کا ہی انداز ہے، دیکھ تو سہی یار
    سوری بھائی میں پردہ کرتا ہوں
    ہیں!! کیا کہا تو نے پردہ؟ دماغ تو ٹھیک ہے تیرا پردہ تو لڑکیاں کرتی ہیں
    میرے بھائی مجھے پتا ہے کہ لڑکیوں کے لیے پردے کا حکم ہے پر بھائی لڑکوں کے لیے بھی پردے کا حکم ہے
    جہاں عورت کے لیے پردے کا حکم ہے وہاں مرد کے لیے بھی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم ہے اور یہ پردے کا حکم لڑکوں کو پہلے اور لڑکیوں کو بعد میں دیا گیا ہے۔
    مگر افسوس کا مقام ہے کہ ہمیں لڑکیوں کے پردے کا پتا ہے پر اپنے پردے کا پتا ہی نہیں
    مرد کا پردہ کیا ہوتا ہے؟
    بھائی اللہ تعالیٰ نے سورۃ النور آیت 30 میں کہا ہے
    مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں
    پھر آیت 31 میں عورت کو پردہ کا حکم ہے
    میرے بھائی ہمیں 31 نمبر آیت کا تو پتا ہوتا ہے لیکن ہمیں 30 آیت کا سرے سے پتا ہی نہیں ہوتا
    عورت اگر پردہ نہیں کر رہی تو وہ اپنے اوپر سراسر ظلم کر رہی ہے، نامہ اعمال تو سیاہ ہو رہا ہے پر کوئی اوباش اس کی عزت پر ہاتھ بھی اٹھا سکتا ہے.. اس کی بے پردگی آخرت میں رسوائی کا سامان تو ہے پر دنیا میں بھی رسوا ہو سکتی ہے-
    لہذاٰ ! اس کا عمل اس کے ساتھ ہے تمہارے سے یہ سوال نہیں ہوگا کہ فلاں پردہ کرتی تھی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہو گا کہ تم نے نظر جھکائی تھی؟ کیا اپنا پردہ کیا تھا؟
    ہم عورتوں کے بے پردگی پر بڑھ چڑھ کر تنقید کرتے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ حکم تو ہمارے لیے بھی ہے کہ نامحرم عورت کو دیکھ کر نگاہیں جھکا لیا کرو
    بے پردہ عورت کو دیکھنے کی اجازت آپ کو کس نے دی؟
    اگر عورت نے بے پردہ ہوکر اللہ کا حکم توڑا تو آپ نے بھی اس عورت کو دیکھ کر اللہ کا حکم توڑا
    یاد رکھیں کسی نامحرم عورت کو پردہ کروانا ہم پر فرض نہیں ہے لیکن اپنی نگاہیں نیچی رکھنا اور نامحرم کو نہ دیکھنا فرض ہے
    مرد سارا الزام عورت پر لگا کر خود کو بری الزمہ سمجھتا ہے
    افسوس کہ ہماری ساری نصیحتیں صرف دوسروں کے لیے ہی ہوتی ہیں

  2. Likes Shikra-e-Abar liked this post
  3. Sponsored Links
  4. #2
    Member
    Join Date
    Jun 2013
    Posts
    98
    Post Thanks / Like
    aik tau samj nhi ata jb saray insan nangay paida hotay tau phr parda kis cheez hai

Visitors found this page by searching for:

Nobody landed on this page from a search engine, yet!
SEO Blog

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
 
 
Copyright © 2000 - 2008, YourSiteForums.com. All Rights Reserved.
No Duplication Permitted! CompleteVB skins shared by PreSofts.Com
CompleteVB skins shared by PreSofts.Com