User Tag List

Thanks Thanks:  1
Likes Likes:  2
Dislikes Dislikes:  0
Results 1 to 3 of 3
  1. #1
    FM Super Star
    Join Date
    Dec 2012
    Location
    Karachi
    Age
    26
    Posts
    42,368
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase

    پھلوں سے علاج



    ڈاکٹر آصف محمود جاہ شہتوت:شہتوت کا خوبصورت اور فرحت بخش پھل کھانے سے طبیعت ایک دم بحال ہو جاتی ہے۔ اس کی سینکڑوں اقسام ہیں۔ بعض اقسام تو ایسی ہیں کہ شہتوت کا داد منہ میں رکھتے ہی شیرینی کی طرح گھل جاتا ہے اور مزید کھانے کو دل کرتا ہے۔ منٹوں میں پلیٹ صفا چٹ ہو جاتی ہے۔ شہتوت کا پھل بیماریوں سے پیدا شدہ گندے مادے خارج کرتا ہے۔ جگر کا فعل درست کرتا ہے، خون صاف کرتا ہے۔ پھوڑے پھنسیوں سے حفاظت، گلے کی تکلیف اور خناق Diphtheria کا علاج ہے۔ گھبراہٹ بے چینی اور چڑ چڑے پن کو ختم کرتا ہے۔ اسے کھانے سے اعصاب پرسکون ہو جاتے ہیں۔ دل و دماغ میں ترو تازگی آتی ہے۔ سفید شہتوت جگر اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔ آج کل شربت توت سیاہ کھانسی کا مجرب علاج ہے۔ منہ میں چھالے پڑ گئے ہوں، تو کالے شہتوت کا شربت استعمال کریں، گلے کے غدود ٹانسلز بڑھ جائیں، آواز بھاری ہو جائے، تو شہتوت کا شربت دیں، آپریشن کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ تمباکو نوشی میں گلے کو صاف رکھتا ہے، گردے صاف کرتا ہے، پیاس گرمی دور کرتا ہے، شہتوت کھانے سے گلے کے غدود ٹانسلز بڑھ نہیں سکتے، گرمی کے دنوں میں متواتر دو ماہ صبح و شام 200 گرام شہتوت کھائیں تو خناق سے چھٹکارا ہو جاتا ہے۔ فالسہ:فالسہ واقعی گرمی کو دور بھگاتا ہے۔ اس کا کھانا بخار کی گرمی کو کم کرتا ہے۔ بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔ فالسہ کھانے سے ہچکی ٹھیک ہوتی ہے۔ فالسہ کی چھال رات کو گرم پانی میں بھگو دیں۔ صبح مسل کر پانی پی لیں۔ شوگر میں بھی مفید ہے۔ تیز بخار میں فالسہ مسل کر پانی اور چینی ملا کر گھونٹ گھونٹ دیتے رہیں، بخار کم اور بے چینی و بے قراری دور ہوگی۔ آدھ کلو فالسے کو خوب مسل کر ایک پائو عرق گلاب اور تین پائو شکر ملا کر شربت بنا لیں، تین بار پینے سے بے چینی، دل دھڑکنا، جی متلانا کھٹے ڈکار آنا، منہ سے بدبو آنا وغیرہ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ گریپ فروٹ : یہ جوڑوں کے دردوں میں بہت مفید ہے۔ اس کے کھانے سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں۔ جسم سے زہریلے مادے خارج ہوکر درد کو آرام آ جاتا ہے۔ اس کے کھانے سے جسم کے تمام افعال صحیح کام کرتے ہیں۔ گریپ فروٹ روزانہ کھانے سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔ نزلہ و بخار سے نجات ملتی ہے۔ اس کے چھلکے سایہ میں سکھا لیں۔ سردیوں میں زکام میں چھلکوں کے ساتھ چائے بنائیں اور دن میں تین چار مرتبہ پئیں، سردی کی تکالیف دور ہو جائیں گی۔ دل کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ زخم پر اس کی پھانک، درمیان سے کاٹ کر رکھ کر پٹی باندھ دیں۔ زخم خراب ہونے سے بچ جائے گا۔ گیس، جلن، بھوک کم، متلی ہو، پیاس لگے تو رس یا چکوترے کی پھانکیں تھوڑا سا نمک لگا کر کھائیں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔ لوکاٹ:کچے، پکے، کھٹے، میٹھے لوکاٹ دیکھ کر منہ میں پانی بھر آتا ہے اور فوراً منہ میں ڈالنے کو دل کرتا ہے۔ اس کے کھانے سے خون کی گرمی کم ہوتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔ دل کو فرحت بخشتا ہے، جن لوگوں کی دل کی دھڑکنیں قابو میں نہ آ رہی ہوں اور نبض تیز چلتی ہو وہ باقاعدگی سے لوکاٹ کھائیں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔ لوکاٹ کے پتے ابال کر پینے سے شوگر کنٹرول میں رہتی ہے اور جگر کے افعال ٹھیک ہوتے ہیں۔ پودینے کے ساتھ لوکاٹ کی چٹنی روزانہ کھانے سے معدے اور جگر کے افعال درست رہتے ہیں۔ سردہ:اس کے کھانے سے گردے اور پیشاب کی تکلیف دور ہوتی ہے۔ باقاعدہ کھانے سے گردے کی پتھری نکل آتی ہے۔ تازہ سردہ فرحت بخش اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ شریفہ:شریفہ خوش ذائقہ پھل ہے۔ یہ دل کو طاقت دیتا ہے۔ گھبراہٹ اور چڑچڑا پن دور کرتا ہے۔ پیشاب کی تکالیف دور کرتا ہے۔ وہم دور کرتا ہے۔ پیچش میں فائدہ دیتا ہے، خون کی نالیاں صاف کرتا ہے۔ دماغ اور پٹھوں کے لیے اکسیر ہے۔ شریفہ کھانے سے معدے کا السر ٹھیک ہوتا ہے۔ (کتاب دوا،غذا اور شفاء-نیو ایڈیشن سے مقتبس)



    Life is what happens while you are
    busy making other plans.



  2. Thanks zoonia thanked for this post
    Likes zoonia, Fareena liked this post
  3. Sponsored Links
  4. #2
    Super Moderator
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    19,051
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase

    Blog Entries
    1
    zbrdast and informative sharing rahat

  5. #3
    FM Manager
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    68,048
    Post Thanks / Like

    Awards Showcase

    Blog Entries
    1
    wah Subhan Allah itne fawaid






Visitors found this page by searching for:

Nobody landed on this page from a search engine, yet!
SEO Blog

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
 
 
Copyright © 2000 - 2008, YourSiteForums.com. All Rights Reserved.
No Duplication Permitted! CompleteVB skins shared by PreSofts.Com
CompleteVB skins shared by PreSofts.Com