اسلام آباد: جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ میں عوامی ریفرنڈم کرانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست محمود اخترنقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں صدرمملکت ، وزیراعظم، وزارت دفاع، قانون، داخلہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت میں بھی توسیع دی گئی، موجودہ داخلی و خارجی حالات کے پیش نظرجنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع دی جائے، سپریم کورٹ اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کا ریکارڈ اورنوٹی فکیشن بھی طلب کرے اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کو جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ریفرنڈم کرانے کا حکم دیا جائے۔
Kya Ap Log Chahatey hein key General Raheel sahrif ki mudat me tosi ki jaey???
Regards:-Urdu news